5
میلتن کینز: برطانیہ کے شہر میلتن کینز میں پولیس نے لاپتا شخص کی تلاش کے دوران شینلے ووڈ سے ایک لاش برآمد کرلی۔
تھیمز ویلی پولیس کے مطابق افسران بَکنگھم سے لاپتا ہونے والے 50 سالہ جوزف، جنہیں جو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی تلاش کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی باضابطہ شناخت ابھی نہیں ہوسکی، تاہم ابتدائی طور پر یقین ہے کہ یہ جوزف ہی کی ہے۔
پولیس نے ہفتہ 15 اگست کو جاری بیان میں بتایا کہ جوزف کے اہلخانہ کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
تھیمز ویلی پولیس نے کہا کہ اس انتہائی مشکل وقت میں ان کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
