نارتھمبرلینڈ: برطانیہ کے علاقے وائلَم برج کے قریب 22 سالہ نوجوان لیام کے لاپتا ہونے کے بعد پولیس اور ماؤنٹین ریسکیو ٹیموں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق لیام کو ہفتے کی صبح سویرے آخری بار وائلَم برج سے وائلَم کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
نوجوان کی تلاش کے لیے علاقے میں پولیس کی بڑی تعداد کے ساتھ ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں بھی موجود ہیں، جبکہ دریائے ٹائن میں بھی سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق لیام کا قد تقریباً 6 فٹ 3 انچ، جسمانی ساخت درمیانی اور بال گہرے رنگ کے ہیں۔ اس کے دائیں بازو پر ٹیٹو بھی بنے ہوئے ہیں۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے لیام کو دیکھا ہو یا اس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
