عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دیدی

88

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی لیڈرشپ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ سابق وزیراعظم نے اس ضمن میں ضروری اقدامات کے لیے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کردی۔پارٹی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوگیا، صدر مملکت عارف علوی بہت جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔

مزید پڑھیں:  سستی گاڑی جھانسا؛ پختونخوا کے 2 نوجوان پنجاب میں اغوا، 5 کروڑ تاوان طلب
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.