امریکا: پاکستانی سفیر کی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

20

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس جاکر صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔

امریکا میں متعین سفیر پاکستان مسعود خان نے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران منعقدہ تقریب میں سرکاری تصویر بنوائی جو کہ واشنگٹن ڈی سی میں نئے تعینات ہونے والے سفراءکے لیے ایک روایت ہے۔

تقریب کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن اور سفیر  پاکستان مسعود خان کے درمیان پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے  اور مزید بہتر اورمضبوط بنانےکیلیے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پردیگر ممالک کے نئے تعینات ہونے والے سفراء نے بھی یکے بعد دیگرے امریکی صدرکے ساتھ سرکاری تصاویربنوائیں۔

سفیر پاکستان مسعود خان 25 مارچ 2022 کو واشنگٹن ڈی سی پہنچے، اسی دن امریکی چیف آف پروٹوکول نے ان کی اسناد وصول کیں اور انہیں “متعین سفیر” کے طور پر نامزد کیا گیا۔

19 اپریل 2022 کو، صدر جوبائیڈن نے سفیر پاکستان مسعود خان کی اسناد کی باضابطہ طور پر توثیق کی۔

اسکےبعد مسعود خان نےامریکہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر باقاعدہ طور پر ذمے داریاں سرانجام دینا شروع کر دیں۔

سرکاری روایتی تصویر سے تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں:  امیتابھ بچن جنوبی بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.