غیر ملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ برطانوی شہری اینڈی کیوری گزشتہ بیس سال سے صرف سافٹ ڈرنکس استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا وزن خطرناک حد بڑھ گیا تھا۔ڈاکٹروں نے اینڈی کے وزن کو دیکھ کر اینڈی کے شوگر میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا، جس کے بعد برطانوی شہری نے اپنے علاج کا فیصلہ کیا اور مقامی تھراپسٹ اور ہپناٹسٹ سے رجوع کیا۔تھراپسٹ نے 40 منٹ کے ایک ہی سیشن میں اینڈی کی سافٹ ڈرنکس استعمال کرنے کی عادت ختم کردی، جس کے بعد اینڈی نے 20 سال بعد پہلی مرتبہ پانی پیا اور ایک ماہ میں سات کلو وزن کم کیا۔اینڈی کیوری کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن میں 20 سے 30 کین سافٹ ڈرنکس استعمال کرتے تھے جس کا مطلب ہے کہ اینڈی روزانہ 10 لیٹر سافٹ ڈرنکس پیتے تھے جس پر اینڈی کے سالانہ 8 ہزار پاؤنڈ خرچ ہوتے تھے۔