تکبیر نیوز — ڈیون:
برطانیہ کے علاقے مڈ ڈیون میں ایک دیہی سڑک پر ٹریکٹر اور الیکٹرک سائیکل کے درمیان ہونے والے تصادم میں 80 سال سے زائد عمر کے ایک مقامی سائیکلسٹ جاں بحق ہو گئے۔
ڈیون اینڈ کارنوال پولیس کے مطابق حادثہ بدھ، یکم جولائی کو دوپہر تقریباً 1:20 بجے ایسٹ ورلنگٹن کی ایک دیہی سڑک پر پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جان ڈئیر (John Deere) ٹریکٹر، جو ایک ٹریلر کھینچ رہا تھا، اور ایک الیکٹرک اسسٹڈ سائیکل ملوث تھے۔
شدید زخمی ہونے والے بزرگ سائیکلسٹ کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔
واقعے کے بعد روڈز پولیسنگ ٹیم نے تحقیقات کے لیے سڑک کو نو گھنٹے سے زائد وقت تک بند رکھا۔ ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں گاڑیوں کو ہٹا کر رات تقریباً 11 بجے سڑک دوبارہ مقامی حکام کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے حادثہ دیکھا ہو یا اس کے پاس ڈیش کیم کی متعلقہ ویڈیو موجود ہو تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔
