ارشد شریف قتل معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد

ریاستی ادارے معاملے کو حل کرسکتے ہیں اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

20

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کینیا میں قتل ہونے والے معروف صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی وطن واپس لانے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر سماعت کی۔وزارت خارجہ و داخلہ کے نمائندے عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اپنی رپورٹس ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پاس جمع کرادیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ارشد شریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس حوالے سے کینیا کی حکومت کی رپورٹ کا انتظار کيا جائے، اگر درخواست گزار کو رپورٹ پر کوئی اعتراض ہو تو اس کیس کو دوبارہ سن لیا جائے۔

مزید پڑھیں:  200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، شیخ رشید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.