اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور، اعظم سواتی کی رہائی آج ممکن نہ ہوسکی
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور، اعظم سواتی کی رہائی آج ممکن نہ ہوسکی
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی آج ممکن نہ ہوسکی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ تاحال جاری نہ ہوا اور تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے پر ضمانتی مچلکے بھی جمع نہ ہوسکے۔
اعظم سواتی کیس کا تحریری حکم نامہ اور مچلکے اب کل جمع ہوں گے۔
ضمانتی مچلکے جمع ہونے پرٹرائل کورٹ اعظم سواتی کی رہائی کی روبکار جاری کرے گی۔