شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر شازیہ مری نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرحاجی محمد نواز رضا، جنرل سیکرٹر ی اے ایچ خانزادہ اور حامد ریاض ڈوگر کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتی ہوں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ملک شکیل الرحمٰن حر کو سینیئر نائب صدر، افسر عمران، مہتاب اشرف خان اور میاں محمدسلیم شاہد کونائب صدور منتخب ہونے پر مبارکباد ہو۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایف یو جے کے انتخابات میں کامیاب ہونے پر عامر لطیف کوسینئر اسسٹنٹ سیکرٹری، عمران احمد مقصود، محمد نسیم شاہ اور محمد ظاہر کو اسسٹنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر بھی مبارکباد ہو۔
انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ پی کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافی برادری کا ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کردار رہا ہے۔