اڈیالہ جیل میں دوران سماعت احتساب عدالت کے جج کی طبیعت اچانک خراب

37

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ریفرنسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں جیل کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جیل اسپتال میں جج محمد بشیر ایک گھنٹے تک زیر علاج رہے اور پھر ڈاکٹر نے طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج کا اچانک بلڈ پریشر بہت زیادہ بڑھ گیا تھا، جس کے بعد اُن کی حالت غیر ہوئی تاہم اب انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سینکڑوں نایاب باربی گڑیا کی مالکن نے اب تک باربی فلم نہیں دیکھی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.