عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید 7248 خوراکیں دیدی گئیں

32

 

 ملک میں کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کے بارے میں یومیہ بنیاد جاری پیشرفت سے متعلق وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی مزید 7 ہزار 248 خوراکیں دیدی گئیں – ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 2 کروڑ 49 لاکھ 2 ہزار 701 خوراکیں دی جاچکی ہیں ، اس طرح قومی سطح پر اس ویکسین کی فراہمی کا تناسب بڑھ کر فی 100 افراد میں 79ء251 خوراکیں ہوگیا – کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا یہ عمل وزارت صحت کے اس منصوبے کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو یہ ویکسین دی جانی ہے تاکہ اس عالمی وباء سے بچاؤ کیلئے ملک میں درکار مدافعتی صلاحت حاصل ہوسکے ۔ اس مہم سے وائرس وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا –

 

 

مزید پڑھیں:  عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید 6626 خوراکیں دیدی گئیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.