سیکرٹری اطلاعا ت پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ سیاست کے نام پر بد نما دھبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے اپنے جاری کردہ ایک یبان میں کہا کہ رانا ثناء اللہ، پولیس افسران پر مقدمے کے اندراج کا حکم پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، بیرسٹر عمیر نیازی، بیرسٹر حسان نیازی، انیس علی ہاشمی، رانا مدثر عمر ایڈوکیٹ سمیت دیگر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ظلم اور بربریت کرنے والوں کو آئینی، قانونی طریقے سے بھرپور جواب دیا، امید ہے ہمیں سپریم کورٹ بھی پر امن احتجاج کرنے کا آئینی اور جمہوری حق دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں عوام کا باہر نکلنا سامراجی قوتوں کے ایجنٹوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہوگا، رانا ثناء اللہ سیاست کے نام پر بد نما دھبہ ہے، ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔