منتظمین کے مطابق اس سال نو کے موقع پر دبئی میں ہونے والا شو دنیا کے سب سے بڑے لیزر ڈسپلے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرے گا جس میں روشنی کی شعاعیں طویل ترین مسافت طے کرتی نظر آئیں گی، شو کی میزبانی دنیا کی بڑی ڈویلپر کمپنی ایمار (EMAAR) کررہی ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ برج الخلیفہ پر ہونے والا یہ لیزر شو وہاں موجود مہمانوں کے علاوہ دنیا بھر میں ٹی وی پر دیکھنے والے کروڑوں ناظرین کو بھی حیران کر دے گا۔واضح رہے کہ دبئی کا مشہور برج الخلیفہ ٹاور 2010 سے نئے سال کی تقریبات کا ایک لازمی حصہ رہا ہے جسے دنیا بھر میں خصوصی دلچسپی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔