متحدہ عرب امارات نے یمن کے صوبے شبوہ میں سب سے بڑے ہسپتال کا افتتاح کردیا

31

 

 

 خلیفہ بن زاید آل نھیان فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے یمن کےصوبے شبوہ میں سب سے بڑے ہسپتال کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا ہے۔ شبوا یمن کا تیسرا بڑا صوبہ ہے جو 17 اضلاع پر مشتمل ہے۔

یہ ہسپتال نائب وزیراعظم، صدارتی امور کے وزیر اور خلیفہ بن زاید آل نھیان فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے۔

سرکاری ہسپتال کا آغاز متحدہ عرب امارات کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد یمن کے لوگوں کے مصائب کم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شبوا کے گورنر عوض بن الوزیر العولقی اور کئی اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

فاؤنڈیشن کے ذرائع کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی انسانی اور ترقیاتی منصوبوں نے جامع ترقی کے عمل میں مدد کی ہے اور مختلف شعبوں خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں عالمی سطح پر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے ۔

ذرائع نے کہا کہ ہسپتال کے قیام کا مقصد صوبے میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانا اور صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

ہسپتال میں کل 350 بستر ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 100 مکمل طور پر لیس بیڈ شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 250 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔

 

مزید پڑھیں:  سلطان بن احمد نے یونیورسٹی آف شارجہ کے تعلیمی،تحقیقی پروگراموں کےسکالرز کو اعزاز سے نوازا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.