سیاح لیڈی ڈاکٹرکی ڈوبنے والے لڑکے کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل
گلگت میں سیرکے لئے آئی لیڈی ڈاکٹر نے جھیل میں ڈوبنے والے لڑکے کی جان بچالی۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں نلترجھیل کے کنارے ایک لیڈی ڈاکٹر کو اپنے شوہر کے ساتھ جھیل میں ڈوب جانے والے لڑکے کی جان بچانے کے لئے کوششیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نوجوان لڑکا نلتر جھیل میں اپنے چچا کو بچانے کی کوشش کے دوران ڈوب گیا تھا اور جب اسے پانی سے باہر نکالا گیا تو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ آخری سانسیں لے رہا ہے۔ڈاکٹر قرّۃ العین نے انتہائی پھرتی کے ساتھ لڑکے کوابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سانس بحال کرنے کی کوش شروع کردی۔ وہ اوران کے شوہراس وقت تک لڑکے کی سانس بحال کرنے کی کوشش کرتے رہے جب تک وہ اٹھ کرکھڑا نہیں ہوگیا۔لیڈی ڈاکٹر اوران کے شوہرکی لڑکے کی جان بچانے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔