برفانی طوفان نے نیاگرا آبشار کو بھی جمادیا، خوبصورت مناظر

مشہور سیاحتی مقام امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے

24

وڈیوز اور تصاویر میں نیاگرا آبشار کے ارد گرد برف اور برف کی موٹی تہیں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ جزوی طور پر جمی آبشار سے پانی بھی تیزی سے بہتا ہوا نظر آرہا ہے۔نیویارک اور اونٹاریو کی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
امریکا میں قریباً ایک ہفتہ قبل شدید برفانی طوفان سے 63 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:  گیس اور تیزابیت سے نجات میں مفید مشروبات
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.