کورونا وائرس کے وبائی امراض اور مارکیٹ میں روزگار مواقع میں کمی کے بعد 2021 میں بیرون ملک ملازمتیں تلاش کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بیورو آف ایمیگریشن اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کے مطابق 2021 میں بیرون ملک ملازمت کے لیے 2لاکھ 86 ہزار 648 افراد نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے۔
بی ای او ای کے مطابق 2021 میں غیر ہنر مند پاکستانیوں میں سے 54 فیصد نے سعودی عرب، 13.4 فیصد نے عمان اور 13.2 فیصد قطر کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔
2020 کے مقابلے میں 2021 میں رجسٹرڈ تارکین وطن کی تعداد میں مجموعی طور پر بڑھا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بیرونِ ملک کے لیے رجسٹریشن کروانے والوں میں سب سے زیادہ افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔