شام میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی پرواز کراچی پہنچ گئی

قومی ایئر لائن کی پرواز 165 مسافروں کو لے کر آئی

56

دمشق میں ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد کئی پاکستانی شام میں پھنس گئے تھے، جنہیں لانے کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی شام کے شہر حلب سے آنیوالی پرواز کراچی پہنچ گئی، جس میں 165 مسافروں سوار تھے، پرواز نے 11 بجے لینڈ کیا۔انہوں نے بتایا کہ دمشق ایٸر پورٹ تباہ ہونے کے باعث پھنسنے والے پاکستانی سافروں کو پہلے زمینی راستے سے حلب منتقل کیا گیا، جہاں سے خصوصی پرواز انہیں لے کر پاکستان پہنچی۔

مزید پڑھیں:  شام میں 10 برس کے دوران 3 لاکھ سے زائد شہری جان سے گئے، اقوام متحدہ رپورٹ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.