ترکی؛ دہشت گرد تنظیم داعش کے 189 افراد گرفتار

52

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ مشتبہ افراد کو “آپریشن ہیروز-38″ کے دوران بیک وقت 37 صوبوں سے گرفتار کیا۔واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں نئے سال کی تقریبات سے قبل ترکی کی سکیورٹی فورسز کی مہم کے دوران کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاریوں سے استنبول میں گرجا گھروں اور عبادت گاہوں پر منصوبہ بند حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشتبہ افراد میں داعش کے 3 مبینہ سینئر جنگجو بھی شامل ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ انقرہ میں عراقی سفارت خانے پر حملے کے منصوبے بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  حب میں 13 کروڑ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور چھالیہ برآمد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.