وزارت منصوبہ بندی نے تمام وزارتوں کو 10 جون تک ترقیاتی فنڈز سرینڈر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ جن وزارتوں نے پی ایس ڈی پی فنڈز استعمال نہیں کیے وہ اپنے فنڈز سرینڈر کریں۔ وزارتوں کو بتادیا گیا ہے کہ وزارت کے پاس فنڈز نہیں ہیں۔
ذرائع نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت قومی تحفظ خوراک، وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت تجارت کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا مزید کہنا ہے کہ وزارتوں نے اپنے کم کیے ہوئے ترقیاتی فنڈز بھی استعمال نہیں کیے۔ رواں مالی سال آئی ایم ایف کے ایماء پر پی ایس ڈی پی 900 ارب روپے سے کم کرکے 500 ارب روپےکیا گیا۔