پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید

106

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جس کی نوعیت کا معلوم کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
دھماکے کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زخمیوں کو خون دینے کے لیے اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.