پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل

حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالا، عمران خان

72

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ، نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی قدر میں 33 روپے کی کمی اور ڈالر کو 262.6 روپے پر پہنچا کرعوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اب 200 ارب کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 فیصد کی غیر معمولی مہنگائی بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35،35 روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق آج دن 11 بجے سے شروع ہوگیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت262روپے 80پیسے مقرر کی گئی ہے۔کیروسن آئل کی نئی قیمت199روپے83پیسےفی لیٹرمقرر کی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت187روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 249روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر مسلم بچی نے پہلی بار اذان سنی تو آواز کا پیچھا کرنے لگی اور ۔۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.