سندھ میں تیل و گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت

کنویں سے 125 بیرل خام تیل اور 4 لاکھ اسٹینڈرڈکیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی

55

مہنگائی میں پسے پاکستانی عوام کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری یہ ہے کہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ اور ایک ہی ہفتے میں یہ دوسرا ذخیرہ ہے جو دریافت ہوا ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق تیل اور گیس کا ذخیرہ سنجھورو بلاک کے کنویں کوٹ نواب سے ملا ہے، جس سے ابتدائی طور پر یومیہ 125 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔اوجی ڈی سی نے بتایا ہے کہ کنویں سے یومیہ 4 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، جب کہ 400 بیرل پانی بھی حاصل ہوگا۔اوجی ڈی سی کے مطابق سنجھورو بلاک میں تیل وگیس کی یہ 11ویں دریافت ہے، اور رواں ہفتے کےآغاز پر بھی ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا ذخیرہ دریافت ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں ایڈز کے مریض قیدی کا ریپ کے بعد قتل، 6 سینئر افسران معطل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.