ملزم نے غیرت کے نام پر دو بیٹیوں کو قتل کرکے گرفتاری دیدی

شامی پناہ گزین شخص نے خود کو ترک پولیس کے حوالے کردیا

39

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک شامی پناہ گزین نے اتوار کے روز خود کو ترک پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے ترک ریاست قونیا میں اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا تھا جہاں وہ اپنے خاندان، بیوی اور اپنے 7 بچوں کے ساتھ رہ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق 54 سالہ ملزم نے ابتدائی بیان میں اپنی دو بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ترک پولیس نے دونوں بہنوں 17 سالہ کوثر اور 15 سالہ مروہ کی لاشوں کی پوسٹمارٹم کے بعد دفن کردیا۔رپورٹ کے مطابق قاتل اگر ذہنی عارضے کا شکار نہیں ہے تو اسے قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا جو عمر قید تک پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.