پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار923 میگاواٹ اور طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔جمعہ کو پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 269 میگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 572 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔پاور ڈویژن نے بتایا کہ ونڈ پلانٹس سے پيداوار 1 ہزار 539 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے 500 میگاواٹ ہے۔بگاس سے چلنے والے پلانٹس 137 ميگاواٹ بجلی پيدا کررہے ہيں اور جوہری ایندھن سے 2 ہزار 239 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔پاور ڈویژن نے یہ بھی بتایا کہ مختلف شہروں میں 12 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔