سعودی عرب؛ آئندہ حج سیزن میں گاڑیوں کے استعمال کی ہدایات جاری

عملے کی گاڑیوں کو حج ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، حکام

48

سعودی میڈیا کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے آئندہ حج سیزن کے دوران مکہ، منٰی، مزدلفہ، عرفات اور مدینہ منورہ میں گاڑیوں کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں۔تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور عازمین کو حج کرانے والے اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ حج ٹرانسپورٹ کے لیے مختص لائسنس یافتہ گاڑیاں حج کرنے والے کسی ڈرائیور کے حوالے نہ کریں۔سعودی ٹریفک نمبر پلیٹ ہولڈر ایسی کسی بھی گاڑی کو جس کی نشستوں کی تعداد 25 سے کم ہوگی اور اس کا ڈرائیور احرام پہنے ہوئے ہوگا اسے مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔ایسی کسی بھی گاڑی کو مکہ کے باہر بنائی گئی پارکنگ لاٹس میں روک لیا جائے گا، اسے اس شہر یا قصبے واپس کر دیا جائے گا جہاں سے وہ گاڑی آئی ہوگی۔حج سیزن میں کام کرنے والےعملے کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والی تمام گاڑیوں کو بری راستوں سے حج پر آنے والوں کی پارکنگ لاٹس میں روک لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.