معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

54

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تخفیف غربت و سماجی تحفظ وزیر شازیہ عطاء مری کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے، اس موقع پر شازیہ مری نے وزیر اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ، سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.