عمران خان قوم کی حقیقی آزادی کے خواہاں ہیں، راجہ بشارت

32

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کی حقیقی آزادی کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور تحفظ ماحول و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل سے شروع ہونے والا لانگ مارچ تاریخ کا ایک نیا باب رقم کرے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ راولپنڈی آمد پر لانگ مارچ کا شایان شان استقبال کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حیرت ہے کہ چند روزہ اقتدار کیلئے امپورٹڈ قیادت ملک کے مستقبل سے کھیل رہی ہے، عمران خان کے کوئی چھپے مقاصد نہیں بلکہ وہ قوم کی حقیقی آزادی کے خواہاں ہیں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں عمران خان کے قد کا ایک بھی سیاسی لیڈر نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے پہلے عمران خان نے نئے انتخابات کیلئے حکومت کو بہت وقت دیا، الیکشن نتائج سے خوفزدہ ٹولہ حقیقت سے اور کتنا بھاگے گا؟

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل کے لانگ مارچ کے آغاز کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کل گیارہ بجے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی مارچ شروع ہورہا ہے عوام بھرپور شرکت کریں۔

عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک باہر سے کٹھ پتلیوں کو مسلط کرنے کا سلسلہ بند نہیں ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد تعمیراتی سامان بھی مزید مہنگا

  چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ لانگ مارچ کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں، یہ لانگ مارچ کسی کی حکومت کو گرانے یا لانے کے لئے نہیں بلکہ یہ لانگ مارچ انگریز سے حاصل کی گئی آزادی کے بعد حقیقی آزادی کے لئے ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس میں پاکستان کے فیصلے پاکستانی کریں، ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس میں باہر سے مسلط کئے گئے کٹھ پتلیاں فیصلے نہ کریں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تحریک عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دینے تک جاری رہے گی جبکہ ہم اس وقت تک حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والے راستے بند نہ ہوجائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.