پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد تعمیراتی سامان بھی مزید مہنگا

45

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک اضافے سے مہنگائی کا طوفان آگیا، کنسٹرکشن میٹریل مزید مہنگا ہوگیا، سریئے کی قیمت میں 40 ہزار روپے فی ٹن اضافہ کر دیا گیا۔ سریئے کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار روپے فی ٹن سے بڑھا کر 2 لاکھ 10 ہزار روپے فی ٹن کردی گئی۔سیمنٹ کی بوری 1000 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کردی گئی، بجری کی قیمت میں 45 روپے فی سکوئر فٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ بجری کی قیمت 85 روپے سے بڑھا کر 130 روپے فی اسکوئر فٹ کردی گئی۔اینٹ کی قیمت 1300 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار روپے کی فی ہزار گئی ہے۔ ریت کی ٹرالی میں 2500 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ چپس، ٹائلز اور پینٹس کی قیمت میں بھی بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔آئے روز تعمیراتی سامان مہنگا ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.