غزہ کے بچوں کی زمین سے آٹا سمیٹنے کی دل دہلانے دینے والی ویڈیو وائرل

67

اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جہاں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں تو وہیں غزہ میں خوراک اور پانی کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، غزہ کے شہری خوراک اور پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک دل دہلانے دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچے سڑک پر بکھرے ہوئے آٹے کو اپنے ہاتھوں سے جمع کر رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں تین بچے سڑک پر گِرا ہوا آٹا اکٹھا کرکے پلاسٹک کے تھیلوں میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ آٹا اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم غزہ کے معصوم بچے اب مٹی والا آٹا کھانے اور گندا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمندر کے راستے 20 ارب روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.