سمندر کے راستے 20 ارب روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

برآمد کی گئی منشیات میں 586 کلو آئس اور 800 کلو سے زائد ہیروئن شامل ہے

123

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے سمندر میں رواں سال اب تک کے سب سے بڑے انسداد منشیات اسمگلنگ آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈی جی کموڈور عامر اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز علی رضا بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کسٹمز انفورسمٹ کراچی نے گوادر کے قریب کھلے سمندر میں کارروائی کی۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہے۔ جس میں 586 کلو آئس جب کہ 800 کلو سے زائد ہیروئن شامل ہے۔ اس کے علاوہ 12 ملزمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 20 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  16 سالہ ازدواجی تعلق ختم! سیلیبریٹی شیف کنال کپور نے اہلیہ سے طلاق لے لی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.