کراچی کے عوام موقع دیں 5 سال میں شہر بدل دیں گے، بلاول بھٹو

22

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں آج کراچی میں موجود رہے اور وہ ریلی کی صورت میں مختلف علاقوں میں گئے جہاں انہوں نے عوام و کارکنان سے خطاب کیا۔کیماڑی میں کے پی ٹی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’اگر کراچی کے عوام میرے نمائندے منتخب کرائیں گے، پھر بلدیات کے بعد صوبائی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگی، آپ کے ووٹ سے وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگئی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگ کراچی کی 20 نشستیں پیپلز پارٹی کو دلوا دیں پھر ہم پانچ سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، ہم وفاق میں اپنی حکومت بنا کر کراچی میں تاریخی کام کریں گے اور ہر جگہ شہر کی نمائندگی ویسے ہی ہوگی جیسے اس کا حق ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ’سندھ کی صوبائی کابینہ میں کراچی کو اس کا حق دیا جائے گا اور ہم مل کر شہر کی خدمت کریں گے، اس شہر میں رہنے والوں کو جیالے سمجھائیں کہ وہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں کیونکہ کوئی اس شہر کو مذہب اور کوئی لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے‘۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی اونچی اُڑان، 213.20 روپے کا ہوگیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.