میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہیں

65

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس بیرون ملک بہت مواقع تھے لیکن ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک کا دیوالیہ کرکے گئے تھے، 30 سال سے جو ملک کو لوٹ رہے تھے انہیں اوپر بٹھادیا گیا، جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ مایوسی کی وجہ سے 7 ماہ میں ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے، پچاس سال میں آج ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، ہماری حکومت میں 17 سال بعد معیشت بہتر ہورہی تھی، پچھلے سال کے مقابلے میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری آدھی ہوگئی ہے، آج بیرون ملک اور پاکستان سے سرمایہ کاروں کو موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ڈالرز نہیں آرہے تھے پھر بھی ہم نے معیشت کو اوپر اٹھایا، ہمارے دور میں بیرون ملک پاکستانی ریکارڈ سرمایہ کاری کررہے تھے، ہمارے دور میں 33 ارب ڈالر کی ریکارڈ برآمدات تھیں۔

مزید پڑھیں:  نیویارک میں گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.