بھارتی ریاست منی پور میں دو بسوں میں تصادم،15 طلباء ہلاک،متعدد زخمی

طلبا بسوں میں مطالعاتی دورے کے لیے تاریخی مقام کھوپم جارہے تھے

10

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور کے علاقے یاریپوک کے تھمبالنو ہائر اسیکنڈری اسکول کے طلبا دو بسوں میں سوار ہو کر مطالعاتی دورے کے لیے تاریخی مقام کھوپم جارہے تھے۔رپورٹ کے مطابق راستے میں ایک مقام پر دونوں بسیں قابو سے باہر ہوگئیں اور الٹ گئیں،حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ متعدد طلبا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جب کہ درجن سے زائد شدید زخمی ہیں۔اسپتال انتظامیہ نے 8 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ 15 طلبا موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گرے لسٹ سے پاکستان کا اخراج، اتحادی ممالک کی کوششوں میں تیزی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.