ہنگو میں مسافر بس کے اندر فائرنگ، ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

ملزمان اسلحے سمیت بس کے اندر ہی سوار تھے، پولیس حکام

25

خیبرپختون خوا کے ضلع ہنگو کے علاقے وراستہ میں مسافربس کے اندر فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، اور فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کوچ میں ہی سوار تھے، اور واقعہ پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور؛ 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.