بھارت اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے جا رہا ہے؟

22

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کو متعارف کرانے کے لیے درجہ بندی کا طریقہ (گریڈڈ اپروچ) اختیار کرنے جا رہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آر بی آئی نے 2021-22 کی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ، “ریزرو بینک نے CBDC متعارف کرنے کے لیے “گریڈڈ اپروچ” اپنانے کی تجویز پیش کی ہے، جو تصور 12 کے ثبوت، پائلٹس اور لانچ کے مراحل سے قدم بہ قدم گزرتا ہے۔”

آر بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں سی بی ڈی سی متعارف کرانے کے فوائد اور نقصانات اور سی بی ڈی سی کے مناسب ڈیزائن عناصر کو تلاش کر رہا ہے جنہیں بہت کم یا بغیر کسی رکاوٹ کے ساتھ لاگو کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی پاکستانی معیشت میں بہتری لاسکتی ہے، رپورٹ

مرکزی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ “ریزرو بینک بھارت میں ایک مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC)  متعارف کرانے میں مصروف ہے۔ CBDC کے ڈیزائن کو مانیٹری پالیسی، مالی استحکام، کرنسی اور ادائیگی کے نظام کے موثر آپریشنز کے بیان کردہ مقاصد کے مطابق ہونے کی ضرورت ہے۔”

سی بی ڈی سی متعارف کرنے کا اعلان مرکزی بجٹ 2022-23 میں کیا گیا ہے اور آر بی آئی ایکٹ، 1934 میں کی گئی ایک ترمیم کو فنانس بل، 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔

آر بی آئی کا مزید کہنا ہے کہ “CBDC  کے آغاز کو قانونی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لیے فنانس بل، 2022 کو نافذ کردیا گیا ہے۔”

مزید پڑھیں:  انٹر بینک میں ڈالر 209 سے تجاوز کر گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.