شاہ رخ خان کا لاس اینجلس میں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان

18

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے لاس اینجلس میں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ اورانڈٰین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے امریکہ میں رہنے والے کرکٹ کے مداحوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان امریکہ  کے شہر لاس اینجلس کے پوش علاقے میں کرکٹ کے ورلڈ کلاس اسٹیڈیم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس اسٹیڈیم کا رقبہ 15 ایکڑ زمین  پر پھیلا ہوگا جس میں 10 ہزار شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے۔

اداکار نے یہ معلومات خود بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے اپنی کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ایم ایل کرکٹ کے درمیان ہونے والے معادہ کی معلومات کو شیئر کیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس ہیں کہ اس منصوبے پر کئی ملین ڈالرز کی سرمائی کاری کی جائے گی جس کے تحت اس اسٹیڈیم کو ماہر تعمیرات کی نگرانی میں تعمیر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ نے تباہی مچادی

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ اداکاری کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل میں کرکٹ ٹیم خرید رکھی ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ ان دنوں تین بڑے پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں جس میں ان کی فلم ’پٹھان‘ بھی شامل ہے جبکہ اس فلم میں ان کے ہمراہ دپیکا پڈٰیکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.