ناٹنگھم: سٹی سینٹر کے ایک پب میں پول کھیلنے والے شخص پر اچانک حملے کے نتیجے میں اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ 4 جولائی کو رات تقریباً 11:10 بجے Lower Parliament Street پر واقع The Newmarket پب میں پیش آیا۔
متاثرہ شخص پب کے اندر پول کھیل رہا تھا کہ اسی دوران دو افراد اس کے قریب آئے اور اس کے چہرے پر مکے مارنے کے ساتھ ہیڈ بٹ بھی کیا۔
حملے کے نتیجے میں متاثرہ شخص زمین پر گر گیا اور اسے ناک کی ہڈی ٹوٹنے سمیت چوٹیں آئیں۔
📹 پولیس نے CCTV جاری کردیا
Nottinghamshire Police نے واقعے کے سلسلے میں مطلوب دو افراد کی CCTV تصاویر جاری کردی ہیں اور ان کی شناخت میں عوام سے مدد مانگی ہے۔
پی سی Temeesha Hobbs نے کہا کہ متاثرہ شخص اپنے کام سے کام رکھ کر پول کھیل رہا تھا جب اسے اچانک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا تشدد ناقابل قبول ہے اور وہ حملے میں ملوث افراد کو تلاش کرنے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
معلومات رکھنے والے افراد پولیس سے 101 پر رابطہ کرتے ہوئے incident 332 of July 9, 2026 کا حوالہ دے سکتے ہیں۔ گمنام اطلاع Crimestoppers کو بھی دی جاسکتی ہے۔
