اسٹوک آن ٹرینٹ: اسٹافورڈ شائر کے علاقے ایڈلی گرین میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ بدھ 5 اگست کو صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر اینکر روڈ پر پیش آیا، جہاں کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی Staffordshire Police کے اہلکاروں کے ساتھ West Midlands Ambulance Service اور Midlands Air Ambulance بھی موقع پر پہنچ گئی۔
ایمرجنسی ٹیموں کی جانب سے فوری طبی امداد کی کوشش کی گئی تاہم موٹر سائیکل سوار کی حالت جانبر نہ ہوسکی اور اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس کے مطابق کار میں سوار ڈرائیور اور ایک مسافر محفوظ رہے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔
پولیس کی اپیل
Staffordshire Police نے حادثے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے عینی شاہدین سے معلومات طلب کرلی ہیں۔ پولیس خاص طور پر ایسے افراد سے رابطہ چاہتی ہے جن کے پاس حادثے کے وقت علاقے سے گزرتے ہوئے ڈیش کیم فوٹیج موجود ہو۔
پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی معلومات یا فوٹیج کی صورت میں 101 پر رابطہ کیا جائے اور واقعے کا حوالہ 247 of 5 August دیا جائے۔
متبادل طور پر پولیس کی ویب سائٹ پر Live Chat کے ذریعے بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ حادثے سے متعلق فوٹیج collision investigators کو بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے اور خصوصی تربیت یافتہ افسران خاندان کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔
