نارتھ ڈیون: لاپتہ شخص کی تلاش کے دوران مورٹھو کے قریب سمندر سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت 59 سالہ مائیکل اسمتھ کے طور پر کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق 29 جولائی کو نارتھ ڈیون کے علاقے Mortehoe کے قریب پانی میں لاش موجود ہونے کی اطلاع پر ہنگامی ادارے موقع پر پہنچے۔
لاش کو پانی سے نکالنے کے بعد شناختی کارروائی مکمل کی گئی، جس کے نتیجے میں تصدیق ہوئی کہ یہ Ilfracombe سے تعلق رکھنے والے لاپتہ 59 سالہ Michael Smith کی لاش ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مائیکل کے اہل خانہ کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
مائیکل کو اس سے قبل لاپتہ قرار دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان سے آخری مرتبہ 12 جولائی کو شام تقریباً 6 بج کر 30 منٹ پر رابطہ ہوا تھا، جبکہ ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ 14 جولائی کو درج کرائی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال مائیکل اسمتھ کی موت کو مشکوک نہیں سمجھا جارہا۔ واقعے سے متعلق رپورٹ کورونر کو پیش کی جائے گی۔
Devon and Cornwall Police نے مائیکل کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید کارروائی کورونر کی رپورٹ کے مطابق ہوگی۔
