کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

82

اسلام آباد: کراچی کے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نےاپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، نیپرا اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

کے الیکڑک حکام نے دوران سماعت کہا کہ اپریل میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

کے الیکڑک حکام نے کہا کہ سوئی سدرن کے ساتھ گیس کی خریدوفروخت کے معاہدے پرکام چل رہاہے۔

چئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے پوچھا کہ کے الیکڑک رات کے وقت لوڈشیڈںگ کیوں کی جارہی ہے جس پر کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ رات کے وقت لوڈشیڈنگ اعلانیہ ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔

 کے الیکڑک حکام نے کہا کہ گیس کی فراہمی کا معاملہ مختلف فورمز پر اٹھایاہے، رات کو بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ تک ہوتی ہے، بیک اوقات میں بجلی کی قلت چار سومیگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

دوران سماعت چئرمین نیپرا نے کہا کہ بنیادی ٹیرف صرف ایک کمپنی کا نہیں پورے ملک کا ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجوہات کا سب کو علم ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، پولیس اہلکار زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.