امریکا میں برفانی طوفان اور شدید بارشوں میں 5 افراد ہلاک

50

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستیں اس وقت سخت موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں۔ نیویارک اور نیوجرسی بری طرح متاثر ہوئے۔ کئی مقامات پر سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ایک درجن کے قریب ریاستوں میں 4 لاکھ عمارتوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ 13 ہزار 500 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ ہزار کے قریب پروازوں کو تاخیر کا سامنا رہا۔
دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیوجرسی سمیت کچھ علاقوں سے شہریوں کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔غیر متوقع بارشوں اور برفانی طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  آصف زرداری نے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لئے پی ڈی ایم کی سرگرمیاں رکوادیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.