کراچی والوں کے لئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی

قیمتوں میں کمی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے

86

کراچی والوں کے لئے اچھی خبر ہے کیوں کہ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا میں 7 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  دکی سے اغوا شدہ دو کان کنوں کی لاشیں برآمد، دو کان کن تاحال لاپتا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.