راولپنڈی؛ کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار

5

خبر نشر ہونے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، جس کے بعد روات پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم پرویز اقبال کو فوری گرفتار کرلیا۔ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔سی پی او خالد سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی یا ان کا استحصال قطعی برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے نیور اگین سلوگن کا مکمل نفاذ ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا، اسقاطِ حمل کا قانون ختم ہونے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.