(تکبیر نیوز—- برطانیہ، کینٹ) برطانیہ میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دو خطرناک جنسی مجرموں کو جیل بھیج دیا گیا، پولیس نے دونوں کو الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار کر کے سزائیں دلوا دیں۔
پولیس کے مطابق گلنگھم کے رہائشی 53 سالہ Andrew McPherson اور سٹنگبورن کے 24 سالہ Jay Bishenden کو جنسی جرائم کے بعد عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جے بیشینڈن پر الزام تھا کہ وہ عدالت کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود خفیہ طور پر انٹرنیٹ استعمال کر رہا تھا۔ پولیس نے نومبر 2025 میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں اس نے دو موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کروایا، بعد ازاں تحقیقات میں خفیہ براؤزر استعمال کرنے کے شواہد بھی ملے۔
ملزم نے اپنے خلاف سات الزامات تسلیم کیے جس کے بعد Maidstone Crown Court نے اسے دو سال تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔
دوسری جانب اینڈریو میکفرسن کو بھی جنوری 2026 میں معمول کی نگرانی کے دوران گرفتار کیا گیا جب پولیس نے اس کے زیر استعمال لیپ ٹاپ اور موبائل فون میں انٹرنیٹ استعمال کے شواہد حاصل کیے۔ اس نے تین الزامات قبول کیے جس پر عدالت نے اسے ایک سال قید کی سزا سنائی۔
Kent Police کے مطابق یہ سزائیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عدالت کی جانب سے عائد کردہ جنسی تحفظ احکامات (SHPOs) کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے اقدامات عوام خصوصاً بچوں کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس طرح کی نگرانی اور کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
