(تکبیر نیوز—- برطانیہ، مانچسٹر) برطانیہ میں ریاستی پنشن اور حکومتی بینیفٹس لینے والے لاکھوں افراد کے لیے اہم خبر، مئی کے مہینے میں ادائیگیوں کے شیڈول میں نمایاں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
Department for Work and Pensions (ڈی ڈبلیو پی) کے مطابق آئندہ بینک تعطیلات کے باعث کئی افراد کو اپنی ادائیگیاں مقررہ تاریخ سے پہلے موصول ہوں گی۔ عام طور پر 4 مئی اور 25 مئی کو ہونے والی ادائیگیاں اب بالترتیب یکم مئی اور 22 مئی کو جاری کی جائیں گی کیونکہ ان تاریخوں پر بینک اور سرکاری دفاتر بند ہوں گے۔
حکام کے مطابق اس تبدیلی سے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے اور انہیں اپنی رقوم وقت سے پہلے دستیاب ہوں گی، تاہم ادائیگیوں کا یہ نظام صرف مئی کے لیے عارضی ہے۔
دوسری جانب بعض دعویداروں کے لیے سالانہ اضافے کا اطلاق بھی اسی مہینے سے شروع ہوگا، جس کے باعث انہیں زیادہ رقم ملنے کی توقع ہے۔
ڈی ڈبلیو پی کا کہنا ہے کہ ریاستی پنشن کی ادائیگیاں بھی انہی بینک تعطیلات سے متاثر ہوں گی، تاہم جون کے بعد تمام ادائیگیاں دوبارہ اپنے معمول کے شیڈول پر آ جائیں گی۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے مالی معاملات کی منصوبہ بندی کرتے وقت ان تبدیلیوں کو مدنظر رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
