فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“

64

نیشنل اسٹیڈیم سگنل تا لیاقت نیشنل اسپتال تک ہونے والے مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کی جس میں نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکاء نے فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے ”وائٹ کوٹ مارچ“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ڈاکٹرز کا اس نوعیت کا احتجاج نہیں ہوا جس طرح آج کراچی کے ڈاکٹروں نے کیا ہے۔ امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے حکمران اسرائیل کی پشت بانی کررہے ہیں جس کی وجہ سے شکست خوردہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ خوشدل شاہ کو کیوں دے دیا؟
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.