منشیات کے عادی سنگین جرائم کے بعد قتل کی وارداتیں بھی کرنے لگے
لاہور: 2022 میں منشیات کے عادی افراد نے 20 افراد قتل کردیے
رپورٹ کے مطابق 2022 کے دوران صرف لاہور میں منشیات کےعادی افراد نے 20 افراد کو قتل کردیا۔ قتل کیے جانیوالے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان آئس اور ہیروئن کے عادی نکلے۔ ملزمان نے نشہ سے منع کرنے، رقم کے تقاضے کیلئے قتل کیا۔