پنجاب میں فلور ملز کی ہڑتال سے سستا آٹا ناپید، قیمت بڑھ گئی

لاہور (تکبیر نیوز) پنجاب میں فلور ملز مالکان نے فلور ملوں میں چھاپوں، گرفتاریوں اور گندم پر قبضے کے خلاف ہڑتال کردی

31

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹا کی ترسیل کا 30 سالہ ’’آٹا ڈیلرز سپلائی نظام‘‘ ختم کردیا گیا ہے، جس پر فلور ملز مالکان کی ہڑتال کے بعد فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی ہڑتال پر چلی گئی۔ اس تعطل کی وجہ سے صوبے میں سستے آٹے کی فراہمی بند ہو گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈی جی خان سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں آٹا سپلائی بند ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔فلور ملز مالکان نے راولپنڈی کے 100 سیل پوائنٹ پر سستے آٹے کی فراہمی بند کردی ہے، جس کے بعد اب عوام کو 10 کلو آٹا 490 روپے کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے میں دستیاب نہیں ہو رہا۔ بحران کی وجہ سے مارکیٹ میں 15 کلو کا آٹے کا تھیلا 1200 روپے جب کہ 20 کلو کا تھیلا 1550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں سستے آٹے کی فراہمی کے سلسلے میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت اور محکمہ خوراک کے سینئر حکام کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلامیہ کالج پشاور، لیکچرار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.