کراچی پولیس چیف خادم رند کا تبادلہ، عمران یعقوب منہاس کو اضافی چارج دیا گیا

18

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) خادم حسین رند کو تبدیل کرکے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز تعینات کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل فنانس، لاجسٹکس اینڈ ویلفیئر مظفر علی شیخ سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ گریڈ 21 کے پولیس افسر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل عمران یعقوب منہاس کو تاحکم ثانی کراچی کے اے آئی جی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیشنل بینک نے امریکا میں اپنے خلاف قائم مقدمہ جیت لیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.